ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تعلقہ پنچایت کی خاتون رکن کے گھرمیں پنچایت صدر کی موجودگی پر عوام نے بولا دھاوا؛ اچھی مرمت کے بعدپولیس کے حوالے

تعلقہ پنچایت کی خاتون رکن کے گھرمیں پنچایت صدر کی موجودگی پر عوام نے بولا دھاوا؛ اچھی مرمت کے بعدپولیس کے حوالے

Tue, 09 May 2017 18:30:35    S.O. News Service

ہوناور:9/مئی (ایس اؤنیوز)  ہوناور تعلقہ پنچایت ممبر کے مکان پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے اُس وقت دھاوا بول دیا جب انہیں پتہ چلا کہ گھر میں تنہائی سے فائدہ اُٹھانے کے لئے پنچایت صدر داخل ہوا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تعلقہ کے آلنکی نامی دیہات میں  خاتون پنچایت ممبر کے گھر میں اُس وقت پنچایت صدر کے داخل ہونے کی اطلاع ملی جب اس کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دوپہر 3بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی لوگوں کو جب اس بات کی اطلاع ملی کہ پنچایت صدر ایک خاتون ممبر کے گھر پر اُس کی تنہائی میں داخل ہوا ہے تو لوگوں نے  گھر پہنچ کر گھر کو قفل لگادیا، بعد میں شوہر گھر پہنچا تو اپنی بیوی کے ساتھ  گھر پر موجود عوامی نمائندے کی دھلائی شروع کردی۔

بتایا گیا ہے کہ تعلقہ پنچایت خاتون رکن کے گھر میں تنہائی میں وقت گزارنے اور پھر عوام کے نشانے پر آنے والے صدر کا نام انّیا نائک ہے۔ ذرائع کے مطابق عوام نے جب اسے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تو گھر کا دروازہ باہر سے بند کرکے کچھ گھنٹوں تک مذکورہ خاتون رکن اور صدر کو گھر کے اندر ہی رہنے پر مجبور کیا اور  بعد میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انیّا نائک کوپوچھ تاچھ کے لئے اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

 بتایا جارہاہے کہ دونوں کو شام 6بجے تک گھر میں ہی بند رکھا گیا تھا ، اس کے بعد جب پولس پہنچی تو عوامی نمائندے کو اپنی تحویل میں لے کر ہوناور پولس تھانہ لے گئی ۔ عوامی نمائندہ خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھ موجود عوامی نمائندےکی حمایت میں دونوں طرف کے حامی پولس تھانہ میں جمع ہوگئےتھے دیر رات تک آپسی رضامندی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری تھی ، آخر کار کسی جانب سے بھی شکایت درج کئے بنا ہی پولس نے خاندانی مسئلہ کے طورپر حل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

دیہات میں عوامی نمائندوں کا تنہائی میں ملنے کو لے کر ہوناور میں تجسس پایا جارہا ہے، ہر طرف الگ الگ نہج پر باتیں جاری ہیں، اس کی کافی تشہیر بھی ہوئی ہے ، حلقہ کے ایک عوامی نمائندے کی مداخلت سے معاملہ وہیں ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ جب کہ دوسری طرف عوامی نمائندہ خاتون کا شوہر اپنی عوامی نمائندہ خاتون کو طلاق دینےکا فیصلہ کرلیا ہے، معاملہ بہت آگے بڑھتا ہوانظر آرہاہے۔


Share: